لیکچرارز تبادلہ نہ ہونے پربی زیڈ یو کیمپس بند کرانے کیلئے سرگرم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بہائالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی شعبہ لائکے ایچ او ڈی اور لیکچرارز گھروں کے نزدیک تبادلے نہ ہونے کا غصہ نکالنے کے لیے کیمپس ہی بند کرانے کے لیے متحرک ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق لاء کے طلبہ و طالبات کے احتجاج کے بعد لاء فیکلٹی کے ممبران ڈاکٹر راشدہ ظہور، احسن اقبال ہاشمی، ساجد سلطان اور خواجہ اشفاق احمد نے لاء کے داخلوں میں بے ضابطگیوں کی درخواست اعلی حکام کو گزار دی حالانکہ ڈائریکٹر کیمپس نے دوران تحقیقات انہیں 17 مارچ تک ثبوت جمع کروانے کی ہدایت کی لیکن وہ یاد دہانی کے خطوط پر بھی بے ضابطگی کا کوئی بھی ثبوت جمع کروانے میں ناکام رہے بلکہ دوران انکوائری یہ حقیقت سامنے آگئی چونکہ یہ سب ملتان اور لیہ میں اپنے تبادلوں کے لیے بہت متحرک رہے ہیں جب کہ احسن اقبال ہاشمی پر طالبہ کو ہراساں اور طالبعلم پر تشدد کا الزام ہے ،کیس واپس لینے کیلئے طلبا پر شدید دباؤ ہے ۔ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور والدین نے کیمپس کو بدنام کرنے اور بے بنیاد الزامات لگا کر بند کرانے کی کوششوں پر ان عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈائریکٹر کیمپس سے تحقیقات مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔