بورے والاہسپتال کا شعبہ حفاظتی ٹیکہ جا ت مسائل کی آماجگاہ

بورے والاہسپتال کا شعبہ حفاظتی ٹیکہ جا ت مسائل کی آماجگاہ

بورے والا ( نمائندہ دنیا)تحصیل ہسپتال میں عملہ کی کمی کے باعث حفاظتی ٹیکہ جا ت کا شعبہ مسائل کی ا ٓما جگاہ بن گیا۔۔۔

لاکھوں کی ا ٓبادی کے حا مل اس شہر میں ویکسی نیشن کے لیے مقررہ عملہ نہایت انتہائی کم ہے جس کے باعث بچوں اور حا ملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکہ جا ت کے لئے شدید مشکلا ت سامنا ہے ۔موقع پر موجود خوا تین کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے قطار میں کھڑے ہو نے کے بعد نمبر ا ٓتا ہے ، تب تک معصوم بچوں کے ہمراہ کھڑے رہنا پڑتا ہے ۔ ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین اور سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر صدیق سے اپیل ہے کہ ویکسی نیشن کے لیے مختص عملہ کی تعداد بڑھائی جا ئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں