ہائی سکول لڈن پوائنٹ پر بھی دو دن کیلئے آٹا سپلائی بند

ہائی سکول لڈن پوائنٹ پر بھی دو دن کیلئے آٹا سپلائی بند

لڈن (نامہ نگار)ہائی سکول لڈن میں قائم پوائنٹ پر بھی دو دن کیلئے مفت آٹے کی فراہمی کردی گئی،انتظامیہ شہریوں کو بے یار مدد گار چھوڑ گھر چلی گئی،دوردراز سے آئے شہری مایوس ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے ۔

 شہریوں نے بتایا کہ صبح سے آئے ہوئے ہیں ،گھرمیں روٹی پکانے کے لیے آٹا نہیں ،بچے بھوک سے مر رہے ہیں،دیہاڑی بھی ضائع کی اور آٹا بھی نہیں ملا،پیاس کے مارے برا حال ہے ،پینے کا پانی تک میسر نہیں ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسروں کے حکم پر دو دن کیلئے مفت آٹے کی فراہمی بند کی گئی ،اب دوبارہ کل جمعرات کو دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں