بے ہنگم رش،بھگدڑکے پیش نظر ٹھٹھہ صادق آباد آٹا پوائنٹ بند

بے ہنگم رش،بھگدڑکے پیش نظر ٹھٹھہ صادق آباد آٹا پوائنٹ بند

جہانیاں(نمائندہ دنیا)فری آٹا پوائنٹ ٹھٹھہ صادق آباد پر عوام کا بے ہنگم رش، بھگڈر ،دھکم پیل سے حالت کشیدہ ہونے کے پیش نظر آٹا پوائنٹ بند، 1500 آٹے کے تھیلے واپس جہانیاں بھجوا دئیے گئے ۔۔۔

آٹا فراہمی بند ہونے کے باعث ہزاروں شہری مایوس ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ صادق آباد میں قائم فری آٹا پوائنٹ پر تقریباً 5 ہزار سے زائد مرد خواتین آنے اور فری آٹا کوٹہ صرف 1500 تھیلے ہونے کے پیش نظر بھگدڑ مچنے ،دھکم پیل اور حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر فری آٹا پوائنٹ ٹھٹھہ صادق آباد کو بند کر دیا گیا جبکہ وہاں آئے 1500 آٹے کے تھیلے واپس جہانیاں بھجوا دیئے گئے اور آٹا پوائنٹ کو تالے لگا دیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں