فی خاندان بیک وقت 30 کلو مفت آٹے کی فراہمی شروع

 فی خاندان بیک وقت 30 کلو مفت آٹے کی فراہمی شروع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر فی خاندان کو بیک وقت 30 کلو مفت آٹے کی فراہمی آج سے شروع ،10اور20کلو پیک والے آٹے کے تھیلے بھی سنٹروں پر پہنچ گئے ۔

 تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے مہنگائی کے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کیاتھا، غریب گھرانوں کو10کلو والے مفت آٹے کے 3تھیلے وقفے وقفے سے جاری کیے جا رہے تھے ،باربارچکر سے عوام مشکلات کا شکارتھیں تاہم وزیر اعظم نے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے فی خاندان کو بیک وقت 30 کلو مفت آٹے کی فراہمی کا حکم جاری کیا تھا جس پرنگران وزیراعلٰی کی زیر صدارت کابینہ نے آج سے فی خاندان کو بیک وقت 30کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں