بستی ملوک پوائنٹ پربھی آٹاغائب، شہریوں کا احتجاج

بستی ملوک پوائنٹ پربھی آٹاغائب، شہریوں کا احتجاج

بستی ملوک(نامہ نگار)بستی ملوک میں آٹا بحران شدت اختیار کرگیا ،گھروں میں فاقے ،شہریوں نے پوائنٹ پر آٹا نا پہنچنے پر نیشنل ہائی وے بلاک کر کے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی ملوک آٹا پوائنٹ پر سحری کے وقت سے عوام لائنوں میں کھڑے رہے اور آٹا نہ ملنے پر11 بجے نیشنل ہائی وے ملتان بہاولپور روڈ بلاک کردیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر 1 گھنٹے بعد عوام کو منتشر کرتے ہوئے روڈ کلیئر کرایا اور عوام سے کہا گیا کہ آٹا پہنچنے والا ہے مگر آٹا پھر بھی نہ پہنچ پایا ،2 گھنٹے انتظار کے بعد ہزاروں خواتین نے ایک بار پھر مین روڈ بلاک کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایک شخص 3 دن سے چکر لگارہا ہے مگر آٹا نہیں ملا ،غریب کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے ۔پولیس نے ایک پھر موقع پر پہنچ کر روڈ واگزار کرایا اور شہری مایوس واپس لوٹ گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں