معیاری گندم،مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، عامر خٹک

معیاری گندم،مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، عامر خٹک

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن محمد عامر خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک معیاری گندم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے ۔۔۔

عوام کو معیاری مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،ضلع وہاڑی میں اب تک چار لاکھ سے زائد بیگ تقسیم ہو چکے ہیں عوام کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ سکیننگ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی ہے ۔عامر خٹک کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام افسر فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔کمشنر نے وہاڑی اوربوریوالا میں آٹا تقسیم سینٹرز کا معائنہ اور تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں روزانہ مفت آٹا کے 80 ہزار سے زائد بیگ تقسیم کررہے ہیں ، چار لاکھ 60 ہزار افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں جنہیں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں