فری آٹا پوائنٹ سے دھوکے باز گرفتار
ملتان( کرائم رپورٹر)پولیس نے فری آٹا پوائنٹ پر ایک شخص کو گرفتار کر کے 5 شناختی کارڈ برآمد کرلئے ۔
تھانہ شاہ شمس کو رانا محسن نے درخواست دی کہ فری آٹا پوائنٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ فیاض نامی شخص کو پکڑا جس کے قبضے سے 5 شناختی کارڈ برآمد کئے ، ملزم شہریوں کے کارڈ پر دھوکہ دہی سے ٹوکن لے کر آٹا وصول کرکے دکانوں پر فروخت کرتا ہے ۔