میپکو کے محکمانہ کیسز ،سینئر سٹورکیپر نوکری سے برطرف،4کو دیگرسزائیں

میپکو کے محکمانہ کیسز ،سینئر سٹورکیپر نوکری سے برطرف،4کو دیگرسزائیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک اہلکار کو برطرف کردیاجبکہ 4کو مختلف سزائیں سنادیں۔

میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ سینئر سٹور کیپر محمد شاہد جمیل کو نوکری سے برطرف کیاگیا اور کمپنی کو پہنچنے والے مالی نقصان کی رقم وصول کرنیکا حکم دیاگیا۔ اسسٹنٹ منیجر میٹریل مینجمنٹ محمد فیصل مقبول کی دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روکنے اور ریکوری ،میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ سٹور ہیلپر محمد طارق کی ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے اورڈرائیور فخر زمان کو ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی سزا دی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں