ویسٹ کمپنی شہر کے مختلف علاقوں کو ’’ماڈل‘‘بنانے میں ناکام

 ویسٹ کمپنی شہر کے مختلف علاقوں کو ’’ماڈل‘‘بنانے میں ناکام

ملتان(خبرنگارخصوصی)گرینڈ صفائی کا دعوی کرنے والی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کے مختلف علاقوں کو \"ماڈل\" قرار نہ دے سکی۔ ماڈل ایریاز میں ڈسٹ بن نصب کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں صفائی کا مثالی نظام بھی قائم کرنا تھا مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کمپنی اپنے پلان پر ہی عملدرآمد نہیں کر سکی، شہر کے کسی بھی علاقے میں مثالی صفائی کا نظام موجود نہیں ۔

اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سینٹری ورکرز کی حاضریاں یقینی نہیں بنا سکی جس کی وجہ سے کسی بھی علاقے کو \"ماڈل ایریا\" ڈکلیئر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناء سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے اندرون شہر کے علاقوں میں صفائی کا حکم دیا ہے ، اس سلسلہ میں گنجان آباد یونین کونسلز میں سکریپنگ و صفائی کی گئی، ہتھ گاڑیوں کے ذریعے صفائی عملے نے تنگ گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر صاف کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں