ملتان ڈویژن،آٹے کے 16لاکھ 46ہزار698تھیلے تقسیم

ملتان ڈویژن،آٹے کے 16لاکھ 46ہزار698تھیلے تقسیم

ملتان( وقائع نگار خصوصی)رمضان پیکیج کے تحت ملتان ڈویژن میں 16 لاکھ 46 ہزار 6سو 98 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔

 ایک روز میں ٹرکنگ پوائنٹس پر 2 لاکھ29 ہزار5سو 21 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ، ڈویژن میں آٹے کے 76 ٹرکنگ پوائنٹس اور82 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے رمضان پیکیج کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر عامر خٹک نے آٹے کی کوالٹی چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے ،ضرورت کے تحت کاؤنٹرز اور یوزرز کی تعداد بڑھا دی جائے ،شہریوں کی سہولت کیلئے چیکنگ کاؤنٹرز بھی بڑھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق طبقے کیلئے مثالی رمضان پیکیج دیا ہے ،شہری تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں