انتظامیہ مستحقین کیساتھ احترام سے پیش آئے :آصف حسین

انتظامیہ مستحقین کیساتھ احترام سے پیش آئے :آصف حسین

وہاڑی،میلسی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ مفت آٹا لینے کیلئے آنے والے مستحقین کیساتھ احترام سے پیش آئے ، بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہر شہری کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کے ہمراہ رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا تقسیم سینٹرز کا دورہ کیا اور مفت آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے سینٹرز پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ سینٹرز پر آٹا کے لئے آنے والی مرد و خواتین سے احترام سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، آٹا وافر مقدار میں موجود ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہر شہری کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ سکیو رٹی اور ٹریفک کنٹرول کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، لیڈی پولیس بھی ہر سینٹر پر خواتین کی مدد اور راہنمائی کے لئے موجود ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں