پارلیمنٹ میں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی گئی:صائمہ نورین

پارلیمنٹ میں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی گئی:صائمہ نورین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ صائمہ نورین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی گئی،ہمارے ملک کی اس سے بڑھ کر اور کیا بدقسمتی ہو گی کہ رانا تنویر جیسا بدزبان انسان وفاقی وزیر تعلیم ہے ۔

 انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا تنویر نے پارلیمنٹ کے فلور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے والد اکرام اللہ نیازی سے متعلق انتہائی بے ہودہ اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے ۔انہوں نے کہا کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں موجود گندے انڈوں نے قومی سیاست کو آلودہ کر کے پارلیمنٹ کا ماحول پراگندہ کرکے دیا ہے ،حالانکہ سپیکر اور دوسری قیادت کو فوری طور پر قابل اعتراض الفاظ حذف کرواکر معذرت کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کہ پی ڈی ایم میں شامل چند سیاسی خاندان تین دہائیوں سے اقتدار پر قابض چلے آ رہے ہیں، اب یہ عمران خان کے احتساب کے تقاضے اور عوامی مقبولیت سے گھبرا کر گالم گلوچ اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں