حکومت مستحقین کو مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنا رہی:مدثر وحید

حکومت مستحقین کو مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنا رہی:مدثر وحید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب مدثر وحید ملک نے کہا ہے کہ حکومت مستحقین کو مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔انہوں نے مفت آٹا تقسیم سینٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے وہاڑی کا دورہ کیا اور مختلف سینٹرز پر سہولیات اور آٹا تقسیم کے مراحل کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر مستحق شہری کو مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوں نے آٹا تقسیم سنٹرز پر انتظامات اور آٹا تقسیم کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اے ڈی سی آر محمد طیب خان نے بتایا کہ وہاڑی میں روزانہ اسی ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں، اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد بیگ تقسیم کر چکے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے سکیننگ کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔سیکرٹری جنگلات مدثر وحید نے مفت آٹا تقسیم سنٹرز پر قطاروں میں نظم و ضبط کو سراہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں