ریجنل پولیس افسر نے ترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیج لگادئیے

ریجنل پولیس افسر نے ترقی پانے  والے پولیس افسروں کو بیج لگادئیے

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے حال ہی میں ترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیج لگائے اور انہیں مبارک باد دی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ترقی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے ، رینک بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتاہے ۔ میں امید کرتا ہوں یہ پولیس افسر اپنے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر سر انجام دیں گے اور ملتان ریجن پولیس کا مورال بلند رکھیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں