ایکسائز کے ناکے ،ٹوکن ٹیکس کی مدمیں لاکھوں کی ریکوری

ایکسائز کے ناکے ،ٹوکن ٹیکس کی مدمیں لاکھوں کی ریکوری

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں غیر رجسٹرڈ و ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران ایکسائز ٹیموں نے ملتان ، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ناکے لگا کر بیسیوں نادہندگان سے ای پیمنٹ کے ذریعے لاکھوں روپے کی موقع پر ہی ریکوری کرلی۔

ٹیموں نے ملتان ، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ناکے لگا کر مجموعی طور پر 946 گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 157گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ جبکہ متعدد غیر رجسٹرڈ اور اوپن لیٹر کی حامل تھیں۔ ایکسائز حکام نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے ڈیفالٹر وہیکلز کے مالکان سے ای پیمنٹ کے ذریعے 15 لاکھ 38 ہزار روپے کی ریکوری کرلی جبکہ متعدد غیر رجسٹرڈ و شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کو تھانہ بند کرکے کاغذات تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں