انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہ کرنے پر سزا:سکولوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ

انسداد  ڈینگی  سرگرمیاں  نہ  کرنے  پر  سزا:سکولوں  کو  جرمانہ  کرنے  کا  فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)پیف نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہ کرنے والے سکولوں کو جرمانہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے۔

کہ تمام سکول مالکان کوبار بار ہدایت کی جاتی رہی ہے کہ روازنہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی سرگرمیاں کی جائیں اور ان کا اندراج کیا جائے مگر بہت کم مالکان نے ان ہدایت پرعمل کیا جس پر انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پیف سکول مالکان جس دن انسداد ڈینگی سرگرمیاں نہیں کریں گے ان کو معاوضہ کا دو فیصد جرمانہ کیا جائے گا اگر کوئی سکول 4دن انسدادڈینگی سرگرمی نہیں کرے گا ،اس کو 8فیصد جرمانہ ہوگا۔علاوہ ازیں انسداد ڈینگی کی سرگرمی ارسال کرنے کی ڈیڈ لائن ایک بجے دوپہر تک مقرر کی گئی ہے اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں