کیمیکل ملی نسوار کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع

کیمیکل ملی نسوار کے استعمال پر  پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں کیمیکل ملی نسوار کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ پنجا ب بھر میں کیمیکل ملی نسوار کی فروخت جاری ہے جو مہلک بیماریوں کا سبب بن رہی ہے ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نسوار کا استعمال مسوڑوں کے کینسر کا موجب بنتا ہے اور اس میں استعمال ہونیوالا کیمیکل گلے کی خرابی کا بھی باعث ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں کیمیکل ملی نسوارپابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں