درجن بکریوں کی اچانک موت ،علاقے میں ویکسی نیشن شروع

درجن بکریوں کی اچانک موت ،علاقے میں ویکسی نیشن شروع

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)درجن بکریوں کی اچانک موت پر علاقے میں ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ۔کسان کی بکریوں کی موت کی اطلاع پر محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ روہیلانوالی کے علاقے بنڈہ اسحاق کی بستی مٹھے والا میں غریب کسان کی ایک درجن بکریوں کی اچانک موت کی تحقیقات اور ویکسی نیشن کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں بکریوں کی ویکسی نیشن شروع کر دی ہے ۔انچارج سول ویٹرنری ڈاکٹر ملک ارشد کا کہنا تھا کہ بکریوں کا پوسٹمارٹم کیا گیا ہے ،پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا صحیح تعین کیا جا سکے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں