یوم تکریم شہدا ، پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پر وقار تقریب

یوم تکریم شہدا ، پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پر وقار تقریب

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس ہیڈ کوارٹرز ملتان میں یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے موقع پر شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا .ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن، کمشنر ملتان محمد عامر خٹک، ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری، بریگیڈیر عمران مرتضیٰ اور دیگر افسران شریک ہوئے .آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا .کمشنر ملتان محمد عامر خٹک نے کہا شہدا کی قربانیوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور ملک میں امن قائم ہوا ہے .کمشنر ملتان نے کہا کہ خوشی اور غمی کے موقع پر ہم شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں.انہوں نے شہداء کی ویلفیئر میں آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری اور سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی کاوشوں کو سراہا.ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان شہداء کے نام ہے جنہوں وطن کے دفاع، ملکی سلامتی اور امن کو قائم کرنے میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے .ان شہیدوں کے پاک خون کا قرض ہمارے ذمے ہے ہم ان کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھولیں گے ۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملکی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں