دودھ اور دہی پھر مہنگے,عوام بلبلا اٹھے

دودھ  اور  دہی  پھر  مہنگے,عوام  بلبلا  اٹھے

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان میں ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ، ڈیری کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہونے سے شہریوں کے مسائل بھی بڑھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ دودھ پہلے 140 روپے میں مل رہا تھا اب اسکی نئی قیمت 160روپے فی لٹر ہوگئی ہے جبکہ دہی پہلے 150 روپے میں مل رہی تھی اب اسکی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر کے 180 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے ،جس کی وجہ سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ڈیری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں، اس خود ساختہ اضافے نے انکی قوت خرید بری طرح متاثر کی ہے اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب ڈیری فارم مالکان کا مؤقف ہے کہ ریٹس بڑھانا انکی مجبوری ہے کیونکہ جانوروں کا چارہ مہنگا ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ بھی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ ہیں تاہم جیسے ہی حالات بہتر ہونگی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں