ایس پی لیگل شعبان محمود بھٹی کی سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات

ایس پی لیگل شعبان محمود بھٹی کی سپیشل  بچوں کے والدین سے ملاقات

ملتان(کرائم رپورٹر) ایس پی لیگل ریجنل پولیس آفس ملتان شعبان محمود بھٹی نے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے والدین سے ملاقات کی ۔۔

انہوں نے بچوں کو دی جانے والی ادویات اور دیگر لوازمات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر ایس پی کا کہنا تھا کہ سپیشل بچوں کی ویلفیئر اور سہولتوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ خصوصی بچوں کی نگہداشت اور دیگر لوازمات کی فراہمی یقینی بنا کر ان کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں