18جواری گرفتار ،70فرار 5لاکھ70ہزار روپے بر آمد

 18جواری گرفتار ،70فرار 5لاکھ70ہزار روپے بر آمد

ملتاق ن(کرائم رپورٹر)پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر اٹھارہ جواری گرفتار کر لئے جبکہ ستر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔

 ،داؤ پر لگی رقم پانچ لاکھ ستر ہزار روپے بر آمد کر لئے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ قطب پور نے مخبر کی اطلاع پر بابر عرف ببلی کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ،جہاں پر ملزمان مرغیوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے ۔پولیس نے اٹھارہ افراد کو موقع پر گرفتار کرلیاجبکہ ستر افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں