محکمہ سکولز :144ایس ایس ٹی اساتذہ کی گریڈ 17 میں ترقی

محکمہ سکولز :144ایس ایس ٹی اساتذہ کی گریڈ 17 میں ترقی

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے ایک سو چوالیس ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ سترہ میں ترقی دے دی۔ مراسلے میں کہاگیاہے کہ ستائیس اپریل کوہو نے۔

 والی ڈی پی سی میں ایک سو چوالیس ایس ایس ٹیز کو ترقی دے کر گریڈ سترہ میں ہیڈ ماسٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی جن کوترقی دی جاتی ہے ۔ مراسلے میں کہاگیاہے خواتین اساتذہ اپنے کوائف مکمل کریں تاکہ ان کی ترقی کے احکامات بھی جاری کئے جاسکیں ۔ ترقی پانے والے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پندرہ دن میں اپنی مطلوبہ جگہ پر جوائنگ دیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جن اساتذہ کو ترقی دی گئی ان کی سینارٹی میں غلطیاں ہیں ،سینارٹی نمبر 55سے 144تک غلط ہیں جس کی وجہ سے تعیناتی میں مسائل سامنے آئیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں