وارداتیں :3گھروں ،دکان کا صفایا ،شہری لٹ گئے

وارداتیں :3گھروں ،دکان کا صفایا ،شہری لٹ گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکلوں،زیورات ،موبائل فونز۔۔

، جانوروں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم میں ڈاکوؤں نے ساجد سے تین لاکھ نقدی اور ظہیرالدین سے موٹر سائیکل چھین لی ۔ گلگشت میں ڈاکو نے جاوید سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور رضوانہ سے موبائل چھین لیا ۔سیتل ماڑی میں ڈاکو نے عبدالرشید سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے چھین لئے ، سیتل ماڑی میں ڈاکوؤں نے زاہد سے موٹر سائیکل اور ہزاروں کی نقدی ،نعمان،یوسف ،اورنگزیب سے موبائل فونز چھین لئے ۔ بی زیڈ میں ڈاکو نے وقاص سے موبائل ، نیو ملتان میں اسداللہ اور شعیب سے فونز چھین لئے ۔ ممتاز آبادمیں انور اور عاقب، لوہاری گیٹ میں کاشف اور شاہ شمس میں احسن سے موبائل فونز چھینے گئے ۔ شاہ رکن عالم میں ناصر کے گھر سے دس تولہ سونا چوری ،ستیل ماڑی میں نعیم اور علی کے گھروں سے جانور چوری کر لئے گئے ، کینٹ میں ارشد کی دکان سے تین لیپ ٹاپ چورلے اڑے ، بستی ملوک میں خانزادہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری ، بہاالدین زکریا میں طارق، جاوید اعجاز اور حبیب کے موبائل فونز غائب ، گلگشت میں اسلم اور عبدالغفار کے موٹر سائیکل جبکہ فرح، ندیم اور عمران کے موبائل فونز چوری کر لئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں