راستہ کا تنازع،دو گرپوں کے درمیان تصادم،خاتون سمیت 6افراد زخمی

راستہ کا تنازع،دو گرپوں کے درمیان  تصادم،خاتون سمیت 6افراد زخمی

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)راستہ کے تنازع پر دو گرپوں کے درمیان تصادم کے باعث خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔۔

بتایا گیا ہے کہ میاں چنوں کے نواحی گاؤں 80پندرہ ایل میں راستہ کے تنازع پر دو گرپوں میں تصادم کے دوران ایک خاتون سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ خاتون سمیت دو افراد کو حالت نازک ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں