ریلوے سٹیشن ماسٹر آصف شہزاد کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار نقد انعام

ریلوے سٹیشن ماسٹر آصف شہزاد کیلئے  تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار نقد انعام

شجاع آباد(نامہ نگار)مال گاڑی کو حادثے سے بچانے پر سٹیشن ماسٹر آصف شہزاد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔۔

ا۔ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن نے سٹیشن ماسٹر شہیداں والہ آصف شہزاد کو مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ایک مال گاڑی کو حادثے سے بچانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے انعام سے نوازا۔ عزت افزائی پر آصف شہزاد نے ڈی ایس ریلوے ملتان کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ساتھی ملازمین اور دوست احباب نے آصف شہزاد کو مبارکباد پیش کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں