رقبہ پر قبضہ کی کوشش ،درخت نہ اٹھانے سے منع کرنے پر مقدمہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹرنامہ نگار )مشترکہ رقبہ سے حصہ لینے کے باوجود قبضہ کی کوشش اور درخت اٹھانے سے منع کرنے پر۔۔
پولیس نے دس ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق موضع ٹبہ مستقل درمیانی کا رہائشی خادم حسین کھیارہ کا سعید احمد کیساتھ مشترکہ رقبہ تھا جو بذریعہ وارنٹ قبضہ حصہ کا رقبہ وصول کرچکا ہے ،خادم حسین کھیارہ نے رقبہ سے درخت کاٹے ہوئے تھے کہ سعید احمد ، محمد رفیق، عبدالحمید، عبدالرشید، محمد فاروق للکارتے ہوئے آگئے اور درخت اٹھانے سے منع کردیا ،تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے دس ماہ بعد رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش اور درخت نہ اٹھانے دینے پر مقدمہ درج کرلیا ۔