میپکو ملازمین پر تشدد کا معاملہ ،مالک مکان بھی تھانہ پہنچ گیا

بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 451ای بی میں میپکو ملازمین پر تشدد کا معاملہ الجھنے لگا ، مکان مالک نے تھانہ میں واقعہ کے چند ہی گھنٹے بعد۔۔
میپکو ملازمین پر گھر میں گھسنے کی اطلاع دی جبکہ میپکو یو نین نے بجلی چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقدمہ کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل میپکو ملازمین پر ہو نے والے تشدد پر مکان مالک ارشاد نے واقعہ کی اطلاع پو لیس کو کر د ی ۔ارشاد نے پو لیس کو بتایا کہ آٹھ افراد بغیر اجازت اور تعارف کرائے گھر میں گھس کر خواتین سے بد تمیزی کر رہے ہیں ،سنگین دھمکیاں بھی دیں جبکہ ایس ڈی او میپکو ظفر علی نے پو لیس کو بتایا کہ ارشاد اور اس کے ساتھیوں نے میپکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بجلی چوری میں بھی ملوث ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے پو لیس نے ارشاد کی اطلاع کے دور وز بعد ا ٓنے والی ایس ڈی او میپکو کی درخواست پر بھی تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء میپکو ملازمین کے مقامی رہنماء نے دوران احتجاج ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کام بند کر نے کا کہا اور بتایا کہ میپکو ملازمین کو باندھ کر ان کے سر پھاڑ دیے گئے اور ٹانگیں توڑ دی گئیں اور ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں اس لیے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔