بورے والا میں بغیر نقشہ زیر تعمیر عمارت سے شہری کا گھر تباہ

بورے والا میں بغیر نقشہ زیر تعمیر عمارت سے شہری کا گھر تباہ

بورے والا (نمائندہ دنیا)احا طہ شاہنواز میں بغیر نقشہ زیر تعمیر عمارت سے شہری کا گھر تباہ ہو گیا ، با اثر شخص نے میو نسپل کا رپوریشن قوانین۔۔

کی دھجیاں اڑا دیں ، عدالتی احکامات کے باوجود تعمیراتی کام جاری ہے ،زیر تعمیر عمارت میں چھوڑا گیا پانی ملحقہ گھروں میں داخل ہونے سے ان کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق احا طہ شاہنواز میں با اثر شخص شاہ زین نے عدالتی احکامات اور میونسپل کا رپوریشن قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ،زیر تعمیر عمارت کے سلسلہ میں کیس عدالت میں زیر سماعت ہو نے کے باوجودکام جاری رکھا ہوا ہے ،زیر تعمیر عمارت میں چھوڑا جا نے والا پانی ملحقہ گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت مکانات گھر سکتے ہیں، متاثرہ شہری کی درخواست پر پو لیس نے تعمیر رکوانے سے انکار کر دیا جبکہ میو نسپل کا رپوریشن کے متعلقہ افسر بھی با اثر شخص محمد حسین کے آ گے بے بس ہو گئے ہیں ۔شہری شاہ زین نے اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں