دیوان صاحب میں مہنگائی مافیا بے قابو،لوٹ مار عروج پر

دیوان صاحب میں مہنگائی مافیا بے قابو،لوٹ مار عروج پر

ساہوکا(نامہ نگار)دیوان صاحب میں مہنگائی مافیا بے لگام ہوگیا، گرانفروشوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی، من مانے ریٹ مقررلئے۔۔

 ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگیا، شہریوں نے کمشنر ملتان اورڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق انتظامیہ نے دیوان صاحب، ساہوکااور اڈا جملیرا میں گرانفروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،روز مرہ کی اشیائے خورو نوش اور سبزیاں ،پھل،گوشت کی قیمتیں مقررہ ریٹ سے دوگنازائد پر فروخت کی جا رہی ہیں، کریانہ دکانداروں نے قیمتوں میں از خود اضافہ کرلیا ہے ، دو نمبر اور غیر معیاری اشیا بھی پو رے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں۔شہریوں امتیاز احمد ،اعجاز احمد،حاجی قربان،محمد رفیق،شاہنا ودیگر نے کمشنر ملتان، ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی سے اپیل کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ذمہ دار گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر کے قیمتوں کو کنٹرول کیا جا ئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں