بوریوالاہسپتال میں سی ٹی سکین ودیگرسہولتیں دینگے ، علی جان

بوریوالاہسپتال میں سی ٹی سکین ودیگرسہولتیں دینگے ، علی جان

بورے والا (نمائندہ دنیا)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا ہے کہ تحصیل ہسپتال میں سی ٹی سکین ودیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔۔

سیکرٹری ہیلتھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ،ایم ایس عمر غوری و دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے سہولیات ، علاج معالجہ اور عملہ کی کا ر کر دگی کی بابت سوالات کیے ۔انہوں نے عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر سر انجام دینے کی ہدایت کی اور ہسپتال کی حال ہی میں تعمیر کی گئی عمارت اور آ پریشنل سر گرمیوں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں