کوڑا کرکٹ،ملبہ شاہراہوں پر ڈالنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، کئی نوٹس جاری

ملتان(خبرنگارخصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر کوڑا کرکٹ اور ملبہ شاہراہوں پر ڈالنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔۔
ہے اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔کمپنی عملہ کی نشاندہی پر کارپوریشن انفورسمنٹ انسپکٹرز تعمیراتی میٹریل پھیکنے پر چالان کرینگے گزشتہ روز انفورسمنٹ سیل نے شہر کے مخلتف علاقوں میں انسپکشن کرکے 20 سے زائد وارننگ نوٹس جاری کئے ۔شاہد یعقوب نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے فزیکل حاضری کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ،جدید ایپ کے ذریعے حاضری اور چھٹیوں کا ریکارڈ بھی ان لائن چیک کیا جائے گا۔سی ای او نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن قوانینِ کے تحت انفورسمنٹ کرینگے ۔شہری تعمیراتی میٹریل اور کوڑا کرکٹ شاہراؤں اورگلیوں میں ڈالنے سے گریز کریں۔