بجلی کنکشن کیلئے 50ہزار رشوت طلب،شہری عدالت پہنچ گیا

بجلی کنکشن کیلئے 50ہزار رشوت طلب،شہری عدالت پہنچ گیا

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)بجلی کے کنکشن کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کرنے پر شہری ہائیکورٹ پہنچ گیا۔۔

،سب ڈویژن بوریوالا کے لائن سپر نٹنڈنٹ نے مال نہ ملنے پر درخواست پراعترض لگا دیا۔ تفصیل کے مطابق گگو منڈی کے نواحی گاؤں187۔ای بی کے رہائشی منظور احمد نے بجلی کے گھریلو کنکشن کے لئے عظیم آباد سب ڈویژن بورے والا میں درخواست جمع کروائی تو لائن سپر نٹنڈنٹ نے موقع چیک کرنے کے بعد کنکشن کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر منظور احمد نے احتجاج کیا تو لائن سپر نٹنڈنٹ نے کہا کہ تمہارا گھر اَن الیکٹری فائی ایریا میں ہے ۔منظور احمد نے بتایا کہ اس کے گھر کے دونوں اطراف اورسامنے والے گھر میں بجلی کے میٹر لگے ہوئے ہیں جبکہ لائن سپر نٹنڈنٹ نے رشوت وصول کرنے کیلئے درخواست پر اعتراض لگایا ہے ۔منظور احمد نے رشوت ستانی اور بجلی کا کنکشن فراہم نہ کرنے کے اقدام پر داد رسی کے لئے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں درخواست دائر کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں