ٹاٹے پور بازارتجاوزات کی زد میں ،پیدل گزرنا بھی محال

ٹاٹے پور بازارتجاوزات کی زد میں ،پیدل گزرنا بھی محال

ٹاٹے پور نامہ نگار)ٹاٹے پور بازار تجاوزات کی زد میں ،پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا سڑکوں پر ریرھی بانوں نے قبضہ جما لیا۔۔

، ضلعی انتظامیہ ختم کرانے میں ناکام ہوگئی۔تفصیل کے مطابق ٹاٹے پور بازار عرصہ سے تجاوزات کی زد میں ہیں، مین چوک سے ریلوے پھاٹک تک تو یہ حال ہے کہ پھاٹک بند ہونے کے بعد جب کھلتا ہے تو ٹریفک کی لمبی لائین لگ جاتی ہے جس سے ایمر جنسی کی صورت میں ایمبولینس بھی کئی کئی دیر پھنسی رہتی ہے ، ریڑھی بانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا ہے ، کوئی اعتراض کرے تو بد اخلاقی کرتے ہیں، ملتان روڈ، بدھلہ سنت چوک تجاوازات کا گڑھ بن چکا ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں