نوازشریف نے ملک کوپہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا، احمد یار ہنجرا

 نوازشریف نے ملک کوپہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرملک احمد یار ہنجراء نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش۔۔

 کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے قوم کے ہیرو نواز شریف نے تمام ترخدشات کے باوجود پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا یا،عالمی دباؤ کے باوجودایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا، اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ و ہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، نواز شریف کے کارنامے صرف ایٹمی دھماکوں تک محدو دنہیں،لیگی دور میں سب سے اہم منصوبہ سی پیک، ملک بھر میں انفراسٹرکچر اور توانائی ،کراچی حیدر آباد موٹر وے ، راولپنڈی اسلام آباد، لاہور میٹرو بس، لاہور اورنج لائن ، ایل این جی درآمد سمیت بجلی کے متعدد منصوبے دئیے گئے ،پاکستان نے جتنی ترقی کی کریڈٹ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو ہی جاتاہے ، ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ڈلیورکیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں