یوم تکبیرکاتجویز کندہ فداتقریبات میں نہ بلانے پر افسردہ

یوم تکبیرکاتجویز کندہ فداتقریبات میں نہ بلانے پر افسردہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادوکا رہائشی یوم تکبیرکا نام تجویز کرنے والا فدا حسین تقریبات میں مدعو نہ کرنے پر افسردہ۔۔

 ، انہوں نے ن لیگی قیادت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تقریبات میں نہ بلا کر دلی طور پر دکھ ہوتا ہے ،نوازشریف نے پی ٹی وی لاہورمیں مجھے اعزاز ی سند دی، اپنے گھر عشائیہ پر بلایا اور انعامات سے بھی نوازا ،تاریخ ساز دن کا نام تجویز کرنے پر فخر ہے ،ہر سال تقریبات کی جائیں اور مجھے بھی مدعو کیاجائے ۔فداحسین نے بتایا کہ 28مئی 1998 میں پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا تھا،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس دن کو منانے کیلئے عوام سے نام تجویز کرنے کا کہا،میں اسوقت بچوں کو پڑھا رہے تھا کہ ٹی وی پر موجود سائنسدانوں ،پاک افواج کے سپہ سالار اور وزیراعظم کے دل سے اٹھنے والے ’’نعرہ تکبیر اللہ اکبر‘‘ کی گونج پورے جسم میں بجلی کی کوند کی مانند دوڑتی محسوس ہوئی،اسی لمحے قلم سنبھالا اور اس دن کا نام ’’یوم تکبیر‘‘ تجویز کرنے لئے خط لکھ ڈالا،مجھے فخر ہے کہ دل سے نکلنے والی اس تجویزکو قبول کرلیا گیا ، تاریخ میں اس قومی دن کے نام کے ساتھ میرا نام بھی زندہ رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں