نان سٹاپ وارداتیں،4گھروں کا صفایا، 6موٹرسائیکلیں غائب

نان سٹاپ وارداتیں،4گھروں کا صفایا، 6موٹرسائیکلیں غائب

ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری،4گھروں کا صفایاکردیا گیا، شہری 6موٹرسائیکلوں، نقدی، مویشیوں ،طلائی زیورات اور۔۔

 درجنوں موبائل فونز سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقہ شالیمار کالونی میں ڈاکو ماہر تعلیم ڈاکٹر انوار احمد کے گھر سے 50ہزار روپے نقدی وسامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، نیوملتان سفیان سے موٹرسائیکل ،گلگشت میں عباس سے 15ہزار روپے اور ضیا سے دوموبائل فون ،بی زیڈ کے علاقے میں نثار احمد سے 1 لاکھ 18 ہزار روپے ، عرفان سے موبائل فون اوراس علاوہ درجنوں شہریوں سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ شاہ رکن عالم میں فہد امین کے گھر سے 46 لاکھ کے زیورات ، ممتاز آباد میں عاقب کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان ،گلگشت میں حسین احمد ،اظہر اور طاہر کے موٹرسائیکل ،مظفرآبادمیں عبدالرشید ، ممتاز آباد میں عبدالمجید اور شاہ شمس میں شاہ زیب کے موٹرسائیکل ، نیوملتان میں عبدالرحمٰن کے ایک لاکھ 70 ہزار کے جانور،بوہڑ گیٹ رضوان درانی کاگیس میٹر ،کینٹ میں سلیم اجمل کے گھر سے 50ہزار روپے کا سامان ،عرفان علی اور غلام شبیر کے موبائل فون ، چہلیک میں حمزہ شبیر اور خالد محمود کے موبائل فون ،بی زیڈ کے علاقے میں اسمٰعیل کاموٹرسائیکل رکشہ چوری کر لیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں