جماعت اسلامی کی ’’مظفر گڑھ کو حق دو‘‘ تحریک شروع، احتجاجی مظاہرہ

 جماعت اسلامی کی ’’مظفر گڑھ کو حق دو‘‘ تحریک شروع، احتجاجی مظاہرہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پنجاب کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں ضلع مظفرگڑھ کو مکمل طور پر نظر انداز کیے جانے کے خلاف جماعت اسلامی نے۔۔

 ضلع مظفرگڑھ میں حق دو تحریک شروع کردی،حق دو تحریک کے تحت مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں رانا محمد افضل،پروفیسر افتخار ہاشمی،رانا عمردراز فاروقی و دیگر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ،آئی ٹی پارک، یونیورسٹی، میڈیکل و نرسنگ کالج،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور سیوریج سکیم تحت مختلف بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ، برسوں وعدے اور دلاسے دئیے گئے لیکن ایک بھی بڑے منصوبے پر کام کا آغاز نہیں کیا ، ضلع کے لیے جاری ہونے والے فنڈز بھی لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں خرچ کیے جارہے ہیں ، ضلع مظفرگڑھ مسائلستان بن چکا ہے ، صرف بڑے شہروں کو نوازنے کے لیے مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع کو نظرانداز کرکے احساس محرومی کو جنم دینے کی حکومتی پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں