ڈیلر نے کاشتکار کو جعلی زرعی ادویات دے دیں،فصل تباہ

اجودھ پور(نمائندہ دنیا)ڈیلر نے کاشتکار کو جعلی زرعی ادویات دے دیں جس کے باعث لاکھوں کی فصل تباہ ہو گئی ،زرعی ادویات کا ڈیلر شتکار کو۔۔
کارروائی سے باز رکھنے کیلئے دھمکیاں دینے لگا۔محکمہ زراعت خانیوال نے مزید کارروائی کیلئے نمونے حاصل کر لئے ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ نواں شہر کے رہائشی ایوب نے کچھ دن قبل بنگلے والا کے زرعی ادویات کے ڈیلر صفدر سے دھان کی فصل کیلئے ادویات خریدیں ۔دوائی استعمال کرنے پر کاشت کار کی فصل تباہ ہو گئی جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ڈیلر کو موقع پر بلایا تو اس نے کہا کہ لیبارٹری سے ادویات کا ٹیسٹ کروا لو، اگر رپورٹ منفی آ گئی تو میں نقصان کا ازالہ کروں گا۔گواہان کی موجودگی میں یہ بات طے ہونے کے بعد دوائی لے کر ملتان لیبارٹری گئے ،لیبارٹری رپورٹ میں ناقص و غیر معیاری ادویات کی تصدیق ہونے پر دوبارہ ڈیلر صفدر سے رابطہ کیا گیا تو وہ نقصان ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دینے پر اتر آیا۔کاشتکار ایوب کی شکایت پر محکمہ زراعت کے عملہ نے موقع پر جاکر ادویات کے نمونے حاصل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔