پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو فنی ٹریننگ دینے کا پلان تیار

پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو فنی ٹریننگ دینے کا پلان تیار

ملتان(خصوصی رپورٹر)فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا نے شاندار قدم اٹھایاہے جس کے تحت گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کے۔۔

 بچوں کو فنی ٹریننگ دینے کا پلان تیار کیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں کورسز کرائے گا، ان کورسزمیں الیکٹریکل، موبائل آپریٹر، کِک آٹو الیکٹریشن اور دیگروکیشنل کورسز شامل کئے گئے ہیں ۔ یہ کورسز پرائیویٹ سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں کے دوران دو ماہ کیلئے کرائے جائیں گے ،پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو یہ کورس کرنے کیلئے بارہ سو ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ٹیوٹا حکام کا کہناہے کہ ان کورسز کا مقصد بچوں کو ہنرمندبننے کی ترغیب دیناہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں