ضلعی انتظامیہ کا علی گڑھ سکول کو مثالی درسگاہ بنانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا علی گڑھ سکول کو مثالی درسگاہ بنانے کا فیصلہ

ملتان ( خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ سکول کو مثالی درسگاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

نجی سیکٹر کے تعاون سے سکول کی بلڈنگ اور کلاس رومز کی تزئین و آرائش اور عالمی معیار کے مطابق تعلیمی نظام بنایا جائے گا۔ انہوں نے علی گڑھ سکول کی انتظامیہ اور ضلعی حکام کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ سکول کے معاملات میں شفافیت کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا جس میں ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ علی گڑھ سکول میں زیر تعلیم بچوں کی مثالی تعلیم و تربیت کیلئے فیکلٹی اور نصاب بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ اس درسگاہ کو جدید خطوط پر آراستہ کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں