آر پی او سہیل چودھری کی شہید کانسٹیبل کے گھر آ مد،اہلخانہ سے ملاقات

آر پی او سہیل چودھری کی شہید کانسٹیبل  کے گھر آ مد،اہلخانہ سے ملاقات

ملتان (کرائم رپورٹر)آر پی او ملتان سہیل چودھری نے شہید کانسٹیبل محمد اقبال کے گھر آ کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور۔۔

شہید کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور تحائف پیش کئے ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس شہداکی تاریخ سے بھری ہوئی ہے ۔ کانسٹیبل محمد اقبال کی شہادت ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے اہلخانہ سے پولیس کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں