13لاکھ60ہزار کی غیرقانونی،زائدالمیعاد زرعی ادویات برآمد

13لاکھ60ہزار کی غیرقانونی،زائدالمیعاد زرعی ادویات برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان ڈویژن ذولفقار علی غوری کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد یاسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال نے غلّہ منڈی جہانیاں میں بغیر لائسنس، زائد المیعاد۔۔۔

 اور غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والی دکان پر چھاپہ مار کر13لاکھ59ہزار968روپے مالیت کی غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات برآمدکرلیں اور تھانہ جہانیاں میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی ،برآمد شدہ زرعی ادویات بھی بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر یاسر کا کہنا تھا کہ زراعت کا ہماری معیشت میں اہم رول ہے ،کاشتکاروں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کاشتکاروں کو سستے داموں معیاری زرعی ادویات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں