میلسی،طوفانی بارش سے بجلی کی تنصیبات کو کروڑں کا نقصان

میلسی،طوفانی بارش سے بجلی کی تنصیبات کو کروڑں کا نقصان

میلسی (نامہ نگار)شدید آندھی اور بارش سے میپکو ڈویژن میلسی کی بجلی تنصیبات کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،درجنوں ٹرانسفارمر خراب،250 سے زائد پول ٹوٹ گئے۔

لائن سٹاف بجلی کی بحالی میں دن رات مصروف ہے ۔ایس ای میپکو سرکل وہاڑی انجینئر ساجد حسین گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آندھی اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جارہا ہے اور بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے ،ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ صارفین کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں