ٹھٹھہ صادق آباد روڈ تعمیر ہوتے ہی نہر کنارے سرکاری جگہ پر قبضہ

ٹھٹھہ صادق آباد روڈ تعمیر ہوتے ہی نہر کنارے سرکاری جگہ پر قبضہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا) ٹھٹھہ صادق آباد روڈ تعمیر ہوتے ہی قبضہ مافیا متحرک ہوگیا، نہر کنارے کروڑوں مالیتی سرکاری جگہ پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔

ایک دکان لاکھوں روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے کروڑوں کی سرکاری زمین کو واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد،پل 14، پل 137, پل 132 پر سڑکوں کے کناروں پر موجود کروڑوں روپے کی کمرشل سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ،ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ ہائی وے ،محکمہ انہار کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرنا شروع کر دیا، قبضہ مافیا کی طرف سے سرکاری زمین پر ایک ،ایک دکان لاکھوں روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف ہو اہے جہاں پر غیر قانونی چھپرے بنانا،اینٹوں کا کاروبار، بجری اور کباڑ رکھنا شروع کر دیا گیا،روڈ کی تعمیر مکمل ہوتے ہی روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی تجاوزات قائم کی جا رہی ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں