موسم تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی بہتات ،نیندیں حرام

موسم تبدیل ہوتے ہی مچھروں کی بہتات ،نیندیں حرام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میں مچھروں کی بہتات ہوگئی، شہریوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔

 تفصیل کے مطابق موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جن کے کاٹنے سے خصوصا چھوٹے بچے ملیریا، بخار ودیگر موذی امراض کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی حکومت کی طرف سے شہر میں کہیں بھی مچھر مار سپرے نہیں کروایا گیا جس کیو جہ سے مچھروں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوگیا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں فوری مچھر مار سپرے کرایا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں