ادارے ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کریں،آصف حسین

ادارے ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کریں،آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادارے فوری ریسپانس دیں۔

تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی ہو سکے ۔آصف حسین شاہ کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارشوں کے جاری رہنے کی پیش گوئی موجود ہے ، تمام ادارے الرٹ رہیں ،زیادہ بارشوں کی وجہ سے دریائے ستلج میں بھی طغیانی آسکتی ہے ،اس لیے موک ایکسر سائز کے ذریعے تمام اداروں کی ہنگامی صورتحال میں استعداد کار کو جانچا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئل ٹینکر پارکنگ ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ ایک ہفتہ کے اندر آئل ٹینکر سٹینڈ پر واٹر ہائیڈرنٹ کا انتظام کرے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اسی طرح میونسپل حکام اور محکمہ ماحولیات کے افسرنئے تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں میں واٹر ہائیڈرنٹس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مالکان کو پابند کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں