سی پی او کا اردل روم ،74پولیس اہلکاروں کی سزائیں معاف

سی پی او کا اردل روم ،74پولیس اہلکاروں کی سزائیں معاف

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔

اردل روم میں 30 پولیس افسروں کی 81 اپیلوں کی سماعت کی گئی،سی پی او ملتان نے 74 اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائیں معاف کر دیں۔سی پی او ملتان نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ امن و امان کے قیام اور شہر سے جرائم کے خاتمے کے لئے محنت اور ذمہ داری سے کام کریں ،عوامی خدمت کو فرض العین سمجھ کر سر انجام دیں،سی پی او ملتان نے اردل روم کے دوران پولیس افسروں و جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان سے متعلق احکامات جاری کئے ۔سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے کہا کہ اپیلوں کی سماعت کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کی اپیلوں پر بروقت فیصلہ کرنا ہے تاکہ ان کی پروموشن میں رکاوٹ نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں