سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت، وبائی امراض کا خدشہ

سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت، وبائی امراض کا خدشہ

میلسی (نامہ نگار )مائنر روڈ پر قائم سیوریج ڈسپوزل کے گندے پانی سے حکومت کی پابندی کی باوجود بڑی تعداد میں سبزیوں کی کاشت جاری ہے۔

 ،مضر صحت پانی سے تیار شدہ سبزیوں کے استعمال سے شہریوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے ۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سیوریج ڈسپوزل کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی لگا رکھی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مضر صحت پانی سے تیار کردہ سبزیاں انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں،ان کے استعمال سے وبائی امراض پیدا ہوتے ہیں،کچھ عرصہ قبل مضر صحت پانی سے تیار ہونے والی سبزیوں کی فصلوں کو تلف کردیا گیا تھا لیکن اب عرصہ دراز سے مضر صحت پانی سے سبزیاں تیار ہوکر مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے فوری طور پر مضر صحت پانی سے تیار ہونے والی سبزیوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں